ہومشوبزفلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنیوالی اداکارہ رانی کو کو بچھڑے 28 برس بیت گئے

فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنیوالی اداکارہ رانی کو کو بچھڑے 28 برس بیت گئے

لاہور (آئی پی ایس) پاکستانی فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنیوالی اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت چکے ہیں۔لالی وڈ میں رانی کے نام سے پہچانی جانے والی معروف اداکارہ کا اصل نام ناصرہ تھا جو 1946 میں لاہور میں پیدا ہوئیں،بچپن سے ہی اداکاری کا شوق رکھنے والی اداکارہ کو ہدایتکار انور کمال پاشا نے فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا ۔کئی لازوال گیتوں میں اپنے رقص سے جان ڈالنے والی اداکارہ رانی کے فلمی کیریئر کا آغاز فلم” محبوب “سے ہوا۔ فلم دیور بھابی کی کامیابی سیاداکارہ رانی کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔ 168فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جو ہر دکھانے والی اس معروف فنکارہ کی فنی زندگی بے شمارکامیابیوں سے آراستہ ہے ۔اداکارہ رانی نیاردوکی 103 ،اورپنجابی کی 65 فلموں میں کام کیا ۔ ان کی مشہور فلموں میں انجمن، تہذیب، امرا جانِ ادا، بہارو پھول برسا، ثریا بھوپالی اورچن مکھناں وغیرہ شامل ہیں۔اداکارہ رانی نے فلموں کے ساتھ ساتھ کئی ڈراموں میں بھی کام کیا اوربہت مقبولیت حاصل کی۔ مگرازدواجی زندگی میں سکون سے محروم رہیں۔ انہوں نے تین شادیاں کیں جو کامیاب نہ ہو سکیں۔ اداکارہ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور 27 مئی 1993 کو 46 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کرگئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔