ہومدلچسپشوہر کے موبائل کی تلاشی لینا بیوی کو مہنگا پڑگیا

شوہر کے موبائل کی تلاشی لینا بیوی کو مہنگا پڑگیا

دبئی (آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات میں شوہر کے موبائل فون کی تلاشی لینا بیوی کو مہنگا پڑگیا۔ خلیجی ملک کے باشندے نے اپنی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس میں مدعی شوہر نے اپنی بیوی پر ذاتی موبائل فون کی تلاشی لینے کا الزام لگایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امارات کی ریاست راس الخیمہ کی عدالت نے بیوی کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے جرمانہ کردیا اور عدالت نے حکم دیا کہ بیوی ساڑھے پانچ ہزاردرہم جرمانے کے طور پر شوہر کو ادا کرے۔عدالت نے ملزمہ بیوی کو عدالتی کارروائی اور وکیلوں کے اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق بیوی نے فون میں موجود پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کو شوہر کی بدنامی کیلئے استعمال کیا، بیوی نے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز اپنے شوہر کے موبائل سے اسی کے گھر والوں کو بھیجیں۔پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ ملزمہ بیوی سائبر کرائمز کے قوانین کے تحت قصور وار پائی گئی جبکہ ملزمہ بیوی کے اقدام سے شوہر کی ساکھ کو اخلاقی، سماجی اور مالی نقصان پہنچا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔