ہومپاکستانملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،مہلک وائرس مزید 75افرادکی جان لے گیا

ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،مہلک وائرس مزید 75افرادکی جان لے گیا

اسلام آباد،ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،مہلک وائرس مزید 75افراد کی جان لے گیا جبکہ 2,726نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطر ناک مہلک وائرس نے اب تک 20,540 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 911,302ہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید2,726 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد9لاکھ11ہزار302ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 059 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 073 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 31ہزار027،اسلام آباد میں80ہزار779،بلوچستان میں24 ہزار823 ،گلگت بلتستان میں5533 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار008کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید75 افراد کا انتقال ہوا،جس کے بعد ملک بھرمیں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہزار 540ہوگئی۔سندھ میں اموات کی شرح بڑھنے لگی، گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا سے پنجاب اور سندھ میں 24، 24 افراد کا انقا ل ہوا جبکہ خیبرپختونخوا میں 19، اسلام آباد اور آزاد کشمیرمیں 3،3 اور بلوچستان میں 2 افراد کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈہوئیں،جہاں9899افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ سندھ میں 4966،خیبرپختونخوا میں 4009،اسلام آباد میں751،بلوچستان میں273اور گلگت بلتستان میں 107اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث535 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ59ہزار018 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,109مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح4.34 فیصدرہی ۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,901 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8لاکھ31ہزار744مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔