ہوماسلام آبادلادی گینگ کے خلاف آپریشن کیلئے پاک آرمی اور رینجر زکے دستے ڈی جی خان پہنچ گئے

لادی گینگ کے خلاف آپریشن کیلئے پاک آرمی اور رینجر زکے دستے ڈی جی خان پہنچ گئے

ڈیرہ غازی خان،ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں لادی گینگ کے خلاف آپریشن کیلئے پاک آرمی اور رینجرز کے دستے پہنچ گئے ۔

لادی گینگ سے ستائے ہوے ہزاروں افراد نے پاک آرمی اور رینجرز کا والحانہ استقبال کیا ۔یاد رہے یہ آپریشن لادی گینگ کے ظلم پر کیا گیا ہے، کچھ دن پہلے لادی نے ایک شخص کے ہاتھ ناک کان اور پائوں کاٹ دیئے تھے، وزیراعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لے کر رینجرز کو ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کی ہدایت کی تھی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔