پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے افغانستان سے طورخم کے راستے جدید امریکی اسلحہ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر ٹرمینل پر کسٹم اور سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان آنے والی گاڑی سے امریکی ہتھیار برآمد کر لیے۔
جدید امریکی ہتھیار دوران چیکنگ پیاز سے بھری بوریوں سے برآمد کیے گئے، افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دوران تفتیش گرفتار افغان ڈرائیور سے اہم انکشافات متوقع ہیں، برآمد اسلحے میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگزین اور مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔پکڑے گئے ہتھیاروں میں امریکی رائفل گرینیڈ، نائٹ وژن سائٹس اور لیزربیم بھی شامل ہیں۔
افغانستان سے جدید امریکی اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔