Wednesday, May 20, 2026
ہومبریکنگ نیوزبھارت کا مقبوضہ کشمیر پر یک طرفہ اقدام برقرار رکھنا باعث تشویش ہے، او آئی سی

بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر یک طرفہ اقدام برقرار رکھنا باعث تشویش ہے، او آئی سی

او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کے یکطرفہ اقدامات کو برقرار رکھنے والے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا جس نے جموں و کشمیر کے علاقے کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔
اسلامی تعاون کی تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ نے بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر کے فیصلے پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے پر بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش ہے۔
اسلامی تعاون کی تنظیم کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو درست قرار دینا باعثِ تشویش ہے۔ او آئی سی نے اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر پر یک طرفہ اقدام برقرار رکھنا باعثِ تشویش ہے۔
واضح رہے کہ 11 دسمبر کو بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنایا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی حکومت کا مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا حکم برقرار رکھا ہے۔ جس پر نریندرا مودی نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اردو میں ٹویٹ بھی کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔