Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانجس نے اللہ تعالی پر معاملہ چھوڑا تھا، اللہ تعالی نے آج اسے سرخرو کر دیا: مریم اورنگزیب

جس نے اللہ تعالی پر معاملہ چھوڑا تھا، اللہ تعالی نے آج اسے سرخرو کر دیا: مریم اورنگزیب

لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس نے اللہ تعالی پر معاملہ چھوڑا تھا، اللہ تعالی نے آج اسے سرخرو کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللہ، قائد محمد نواز شریف آج تمام مقدمات میں بری ہوگئے ہیں، آج عوام کے سامنے اِن جعلی، جھوٹے مقدموں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے جس میں انصاف ملتے ملتے 7 سال گزر گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا، انشااللہ نواز شریف چوتھی بار پھر عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے، ملک و قوم کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں رکا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔