اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عبوری ضمانت میں 4 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔
منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی جس کے دوران معاون وکیل نے ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں چار جنوری تک توسیع کر دی۔
بعدازاں، عدالت کی جانب سے کیس کی مزید سماعت چار جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
دفعہ 144 کا کیس، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
