Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزسائفر کیس: عمران اور شاہ محمود پر آج فرد جرم عائد نہ کی جاسکی

سائفر کیس: عمران اور شاہ محمود پر آج فرد جرم عائد نہ کی جاسکی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کےخلاف سائفر کیس میں آج فرد جرم عائد نہ کی جاسکے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی جب کہ اس دوران ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقارعباس نقوی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔
عدالتی کارروائی کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ بھی عدالت پہنچے تھے۔
سماعت کے دوران عدالت نے وکلا صفائی کی جانب سے دائر 6 متفرق درخواستیں نمٹادیں۔
خصوصی عدالت کے جج نے کہا کہ جیل میں اوپن ٹرائل پر میڈیا کے معاملے پر بات کروں گا۔
تاہم سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی اور اب عدالت نے فرد جرم کے لیے کل کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت کل صبح تک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کوکیس کی نقول فراہم کردی گئی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔