اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی پہنچ گئے ہیں، وہ وہاں امن وامان سے متعلق رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
شیخ رشید کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کیساتھ سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے جا رہا ہوں، مشن صرف امن ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کراچی اور سندھ میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کریں گے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزیراعلی سندھ سے ملاقات کل صبح 10 بجے ہوگی۔
اس اہم ملاقات میں صوبے میں امن وامان اور وفاق سے جڑے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ شیخ رشید اور گورنر سندھ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی کل دوپہر ایک بجے ہوگی۔
کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ وہ کسی مشن پر یہاں نہیں آئے، سندھ میں گورنر راج کی باتیں نہیں ہو رہیں، صوبے میں امن وامان کا مسئلہ ہے، اسی سلسلے میں وزیراعلی اور گورنر سندھ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وزیراعظم کو حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کروں گا۔
تحریک انصاف میں گروپ بندیوں بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ نہیں، حکمران جماعت میں صرف ایک گروپ ہے، جو عمران خان کا ہے۔
شیخ رشیدکراچی کے ہنگامی دورے پر ، رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
