ہومپاکستانپاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 19 سال یا زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 19 سال یا زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے کیلئے کل سے19 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر بتایا کہ اب رجسٹریشن پوری قومی آبادی کے لئے کھلی رہے گی جسے ماہرین صحت نے کوڈ ویکسینیشن کے لئے منظور کیا ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔