اسلام آباد،چاند کو گرہن آج لگے گا اور چاند زمین کے قریب ہوگا۔(آج )مکمل چاند گرہن ہوگا اور چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث سپر فل مون بھی ہوگا۔ذرائع کے مطابق چاند کو سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے اور چاند گرہن کے دوران 14منٹ کے لیے چاند سرخ رنگ کا نظر آئے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن میں ایک بج کر 48منٹ پر ہوگا اور مکمل چاند گرہن 4 بج کر 11منٹ پر ہوگا جب کہ اختتام شام 6 بج کر 5منٹ پرہوگا۔چاند گرہن پاکستان میں دن ہونے کے باعث دکھائی نہیں دے گا۔چاند زمین سے قریب ہونے کے باعث سپر فل مون بھی ہوگا جب کہ 26 مئی کے چاند کو سپر فلاور بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔
آج چاند گرہن اورسپر فل مون ہوگا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
