لاہور:لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جلا گھیرا کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 رہنماں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے جج عبہر گل نے 9 مئی کو جلا گھیرا کے مقدمے میں پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت پولیس نے مقف اپنایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی، ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔عدالت نے 8 پی ٹی آئی رہنماں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے اعظم خان سواتی، فرخ حبیب، مراد سعید، زبیر خان نیازی، حافظ فرحت، واثق قیوم عباسی، حامد رضا اور امتیاز احمد شیخ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
