ہومتازہ ترینسی ڈی اے کے اعلی افسر کا دبائو،اسلام آباد میں مبینہ طور پر قتل اور مقدمے کا اندراج، لڑکی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زندہ رپورٹ

سی ڈی اے کے اعلی افسر کا دبائو،اسلام آباد میں مبینہ طور پر قتل اور مقدمے کا اندراج، لڑکی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زندہ رپورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد میں مبینہ طورپر قتل کی گئی طالبہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زندہ رپورٹ ہوگئی۔زرعی یونیورسٹی کی طالبہ کے قتل اور اغوا کا مقدمہ اکتوبر میں اسلام آباد میں درج کیا گیا جو انکوائری میں جھوٹا نکلا۔انکوائری رپورٹ کے مطابق طالبہ کے قتل اور اغوا کا مقدمہ جھوٹ پر مبنی اور ذاتی رنجش پر قائم ہوا، طالبہ تہمینہ نہ اغوا ہوئی اور نہ ہی ان تاریخ میں اسلام آباد میں پائی گئی۔

پولیس تفتیش کے مطابق طالبہ زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حاضرپائی گئی اور اس کی لوکیشن آبائی گاں ٹوبہ ٹیک سنگھ پائی گئی۔انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نامزد ملزمان کی والدہ کی درخواست پر آئی جی نے انکوائری کا حکم دیا تھا جس کے بعد مقدمہ عدالت سے خارج ہوگیا ہے اور انکوائری میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ سی ڈی اے افسر افتخارحیدری کے اثر و رسوخ کی بنیاد پر بنایا گیا جس پر سی ڈی اے افسر افتخارحیدری نے اپنا مقف دیا کہ جھوٹا مقدمہ پولیس نے خود قائم کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔