ہومپاکستانایک لاکھ70ہزارنوجوانوں کواسکل ایجوکیشن اسکالرشپ دیں گے،وزیراعظم

ایک لاکھ70ہزارنوجوانوں کواسکل ایجوکیشن اسکالرشپ دیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے کوشاں ہیں،نوجوانوں کیلئے روزگارکے2پروگرامز لارہے ہیں،سرکاری محکموں میں زیادہ لوگ بھرتی نہیں کرسکتے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے نوجوانوں کیلئے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے،سرکاری محکموں میں زیادہ لوگ بھرتی نہیں کرسکتے،دنیابھرمیں نجی شعبہ روزگارفراہم کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہنرمند نوجوان چھوٹے کاروبارکرکے پیسے کماتے ہیں،نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے کوشاں ہیں،نوجوانوں کے روزگار کیلئے 2پروگرامز لارہے ہیں،نوجوان کاروبار کیلئے اپنا منصوبہ سامنے لائیں،ایسے منصوبوں کیلئے 100 ارب مختص کئے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کی فلاح کیلئے پرعزم ہے،ایک لاکھ70ہزارنوجوانوں کواسکل ایجوکیشن اسکالرشپ دیں گے،50ہزاراسکالرشپ ہائیرٹیکنالوجیز کیلئے دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔