Wednesday, May 20, 2026
ہومتازہ ترینمفتاح اسماعیل کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل

مفتاح اسماعیل کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل

کراچی (آئی پی ایس )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ میں نے سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی ہے کسی سیاسی جماعت میں شریک نہیں ہورہا۔

مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ میں پی پی میں شمولیت کرنے جارہا ہوں، جوسچ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کے ناراض رہنما مفتاح اسماعیل سے رابطہ کرکے انہیں پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دے تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔