اسلام آباد (سب نیوز)ایم کیو ایم کے بعد اے این پی نے بھی صوبے کی نگران حکومت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
سوموار کے روز چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو کوڈ آف کنڈیکٹ سے متعلق تحفظات کے متعلق بتایا ہے جبکہ تبادلوں سے متعلق بھی کافی تحفظات تھے
انہوں نے کہا کہ صوبے جی نگران حکومت ایک خاص ایجنڈے کے تحت تبادلے کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر معاملات یوں ہی چلے تو پری پول ریگنگ ہوگی
لہذا غیرجانبدار افسران کی تعیناتی فوری طور پر کی جائے انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ بروقت اور شفاف انتخابات ہیں اورجو شیڈول جاری ہونے جارہی ہے اسی پر غیرجانبدار انتخابات ہوں۔
