Monday, February 2, 2026
ہومتازہ ترینآفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ :عمران خان کی اعتراضات کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کی استدعا

آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ :عمران خان کی اعتراضات کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کی استدعا

اسلام آباد(سب نیوز)آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے معاملے پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتراضات کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نے جلد سماعت کی متفرق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کو آئینی درخواست میں چیلنج کیا تھا،رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات لگا کر واپس کردی۔

رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کر چکے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اعتراضات کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔