اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اتنی بکھری ہوئی اپوزیشن کو شہباز شریف اکٹھا نہیں کر سکتے ۔شہباز شریف کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کیلئے عشائیے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے منفی رویے سے مایوسی ہوئی، پرتکلف ضیافت پر عوام کا کوئی مسئلہ زیر بحث نہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بکھری ہوئی اپوزیشن کو شہباز شریف اکٹھا نہیں کر سکتے، نہ ہی پرتکلف ضیافتیں بے جان اپوزیشن کو اقتدار میں لاسکتی ہیں، اپوزیشن کو چاہیے کہ ایشوز پر سیاست کرے، عوامی ایشوز پر سیاست ہی قوم کی خدمت ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے انتخابی اصلاحات پر آگے بڑھنے کی تجویز اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے اپوزیشن کی طرف سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
اتنی بکھری ہوئی اپوزیشن کو شہباز شریف اکٹھا نہیں کر سکتے،فواد چوہدری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
