اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں سیڑھیوں سے گر کر پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل محمد ریاض سیڑھیاں چڑھ رہا تھا کہ چکر آنے پر گر گیا، پولیس کانسٹیبل کے سر پر چوٹ آئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق کانسٹیبل ریاض کا تعلق واہ کینٹ سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا اہلکار سپریم کورٹ کی چھت کی سڑھیوں سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جس وقت افسوسناک واقعہ پیش آیا، کانسٹیبل ریاض سپریم کورٹ میں ڈیوٹی پر تھا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ریاض چھت کی سیڑھیوں سے گرا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس اہلکار اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچے اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔
