ہومتازہ ترینپی سی بی نے ایک روز بعد ہی سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹادیا

پی سی بی نے ایک روز بعد ہی سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ کے عہدے سے ہٹادیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر سلمان بٹ کو بطور کنسلٹینسی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھاکہ سلمان بٹ کے نام پر بہت بات ہوئی ہے، سلمان بٹ کرکٹ کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا سلمان بٹ کو بطورکنسلٹینسی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، سلمان بٹ کا اب نام واپس لے لیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی کا دبا نہیں، سلمان بٹ کو کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ میں نے ہی کیا تھا، اب انہیں کو ہٹانے کا فیصلہ بھی میں ہی کررہا ہوں۔وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی، سلمان بٹ کا نام واپس لینے کا فیصلہ صرف میرا ہے، میں نے اپنی ذمہ داری سمجھ کر چیف سلیکٹر کا عہدہ لیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹرز کامران اکمل، را افتخار انجم اور سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ کی ذمہ داریاں تفویض کیں تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔