Thursday, March 26, 2026
ہومبریکنگ نیوزاکبر ایس بابر کا پی ٹی آٹی انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کرنے کا اعلان

اکبر ایس بابر کا پی ٹی آٹی انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگی کے پیش نظر الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی جائے گی، آج ہفتے کو الیکشن کمیشن آفس بند ہوتا ہے لہٰذا آئندہ چند دنوں میں چیلنج کریں گے۔
اکبر ایس بابر نے دعویٰ کیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم پی ٹی آئی کا حصہ اور بانی رہنما ہیں۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ ڈھونڈگ اور الیکشن کے نام پر سلیکشن ہے، دن شروع ہوا نہیں انتخابات بھی ہوئے اور نتائج بھی آ گئے،
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج شام کو انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلے میں اہم پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں، قوم کے سامنے انٹرا پارٹی الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیاں رکھوں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔