اسلام آباد(سب نیوز )قومی احتساب بیورو میں اکھاڑ بچھاڑ،متعدد افسران کو ڈیپوٹیشن پر دیگر اداروں میں بھیج دیا گیا،اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری تحریری احکامات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر اقبال حسن کو این سی ایچ ڈی بلوچستان میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعیناتی کیلئے بھیج دیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب پشاور ضیاء اللہ خان طورو کو ڈائریکٹر اردو سائنس بورڈ ،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب بلوچستان خاور الیاس ڈائریکٹر پاکستان حلال اتھارٹی ،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب احمد ممتاز باجوہ کو ڈائریکٹر نیشنل ڈاکو مینٹیشن ونگ ،ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور محمد ساجد کو پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کوئٹہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب سکھر آفتاب حسن کو ڈپٹی چیف نیشنل کمیشن ان سٹیٹس آف ویمن ،ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب عمران یونس کو ڈپٹی چیف نیشنل کمیشن آن رائوٹس آف چائلڈ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دے ہیں۔یاد رہیایڈیشنل ڈائریکٹر نیب سکھر آفتاب حسن سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور احد چیمہ کے ہائی پروفائل کیسز میں تفتیشی افسر رہ چکے ہیں۔








