ہومپاکستانمہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر،اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر،اوگرا نے ایل پی جی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(سب نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی 3 روپے 82 پیسے فی کلو مہنگی کردی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 45 روپے 18 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔اوگرا کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں 1 اعشاریہ87فیصد اضافے کے باعث ایل پی جی مہنگی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ نومبر میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 962 روپے 17 پیسے مقرر تھی۔
علاوہ ازیں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سمری تیار کرلی، جس کے تحت قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔عالمی منڈیوں میں خام تیل قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بہتر قدر کی وجہ سے مارکیٹ ذرائع پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔وفاقی حکومت آج رات پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی، قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2023 سے ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔