ہومکھیلپی ایس ایل: 10 سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل: 10 سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد،پاکستان سپر لیگ 6 میں شرکت کے لیے 10 سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے سری لنکا کے 10 کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔ پی سی بی نے سری لنکن کھلاڑیوں کو اجازت دینے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو درخواست دی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی ہے۔ پی ایس ایل میں شرکت کے لیے سری لنکن کھلاڑی پاکستان آکر ویکسی نیشن اور قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد امارات روانہ ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔