جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان مسلم لیگ(ن)مکہ مکرمہ کے صدر چوہدری لیاقت علی بھٹہ کی طر ف سے جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں شاندار تقر یب کا اہتمام کیا گیا،پاکستان مسلم لیگ(ن)مکہ ریجن کے صدر چوہدری لیاقت علی بھٹہ نے پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداران کارکنان ، کمیونٹی اور صحافی حضرات کے اعزاز سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس کے مہما ن خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان تھے ۔تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محمد آصف اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنے کی سعادت مس ز نیر ہ فرحان کو حاصل ہوئی جبکہ نظامت کے شاندارفرائض رانازوھیب علی خاں نے انجام دیے ۔ اس موقع پر ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے کارکنا ن کا ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے آج مجھ سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور پا رٹی کے بیانیے کو مستحکم کیا ۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہماری سیا ست میں خواتین کا اہم قر دار رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمادرِ ملت فاطمہ جنا ح، بیگم لیاقت علی خان ، محترمہ شہید بینظیر بھٹو یا مر یم نواز شریف اور خواتین نے ہمیشہ ملک وقوم کی سلا متی کے لئے گھروں سے نکل کر قربانیاں دی ہیں۔ دورِ حاضر میں جب ملک پاکستان کے حالات دشوار ہیں غر یب کی حالت ِزار ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی قیاد ت کا بھر پور ساتھ دیںاور عوامی قوت سے ان کو ایوانِ اقتد ار میں دوبارہ سے لے کے کر آئیں۔ انہوں نے پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدر خالد نواز چیمہ اور پوری ٹیم کا خصوصی شکر یہ ادا کیا اور پاکستان جرنلسٹ فورم کی صحافتی خدمات کی تعریف کی ۔اس موقع پر سرپر ست اعلی پاکستان مسلم لیگ(ن)سعودی عرب رانا اشرف نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ(ن)کا ہوگا اور ایک دفعہ پھر میاں محمد نواز شریف کووزیراعظم دیکھیں گے۔ مکہ ریجن کے صدر چو ہد ری لیاقت علی بھٹہ مہمانوں نے شکریہ ادا کیا اورملک منظور حسین اعوان کو جدہ واپسی پر خوش آمدید کہا۔ مقر رین میں چیئرمین پاک سعودی فرینڈشپ فورم چودہدی خالد رشید معروف سماجی شخصیت حافظ عبدالماجد پاک او ورسیز میڈیا فورم کے جنرل سیکرٹری میاں محی الدین، پاکستان جرنلسٹ فورم کے محمد عدیل ملک عاصم اعوان نے خطاب کیا ۔ جدہ کے معروف پاکستان گلوکار نعیم سندھی نے اپنے روایتی انداز سے حاضرین نے خوب محفوظ کیا۔ مہمانوں میں مہر عبدالخالق، عرفان سرفراز خالد، راناعمیر اور ٹک ٹاک فورم کی صدر خدیجہ ملک اور خواتین کی کثیرتعد اد نے شر کت کی۔ پاکستان جرنلسٹ فورم سعودی عرب کے صدر خالد نواز چیمہ عدیل احمد ،پاک او ورسیز میڈیا فورم سے شعیب الطاف ، معین الدین، چوہدری محمد خالد رفیق، شامل تھے ۔ آخر میں مہمانوں کی تواضع پر تکلف عشایئے سے کی گئی۔
مسلم لیگ(ن)مکہ مکرمہ کے صدر چوہدری لیاقت علی بھٹہ کی جانب سے شاندار تقر یب کا اہتمام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
