ہومپاکستانوزیراعظم کی ہدایت پرپی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا

وزیراعظم کی ہدایت پرپی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کردیا ہے،تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو کی پرواز لینڈ کر گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے سیاحت کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔پی آئی اے نے کراچی سے اسکردو کی پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو کی پرواز لینڈ کر گئی ہے۔ایئربس 320 میں 178مسافر اور عملے 8 افراد شامل تھے۔ پرواز پی کے 6544 کو کیپٹن قاسم قادر اور کیپٹن مہدی نے آپریٹ کیا۔7ہزار فٹ بلندی پر واقع اسکردو ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بلندترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے۔سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے سیاحت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔