اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر بیوہ بہنوں کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعظم کو پاکستان سٹیزن پورٹل پر 2 بیوہ بہنوں نے شکایت درج کرائی جس پر وزیر اعظم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا،وزیر اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو 31 مئی تک انکوائری رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل پر دو بیوہ بہنوں کی دہائی، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا، اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کو 31 مئی تک انکوائری رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے۔وزیراعظم کی ہدایت پرپی ایم ڈلیوری یونٹ نے کارکردگی جانچ پڑتال کا مراسلہ جاری۔وزیراعظم آفس کے حکم کے مطابق اعلی افسران اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق راولپنڈی کے سرکاری افسران کی کارکرگی رپورٹ جلد وزیراعظم آفس بھیجنے کو ہدایت کی گئی ،مراسلہ کے مطابق سرکاری افسران کے عوامی شکایات سے متعلق ڈیش بورڈز کی جانچ پڑتال کی جائے۔وزیراعظم آفس کے مطابق افسران عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، غلط بیانی پر متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی،بیوہ بہنوں نے وزیراعظم کو پورٹل پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی شکایت کی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے بنا موقف جانے ہماری شکایت کو خارج کیا اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے سائلین پر شکایت واپس لینے کیلئے دباو ڈالا گیا۔
پاکستان سیٹیزن پورٹل پر دو بیوہ بہنوں کی دہائی، وزیراعظم کا نوٹس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔


