اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ اور دیگر رہنمائوں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 30 نومبر مقرر کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ ، سابق وزرا اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنر کے خلاف نازیبا زبان اور توہین آمیز ریمارکس پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے انہیں 30 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
