ہومپاکستانپاکستان کو حج کی اجازت دینے کے طاہر اشرفی کے اعلان میں کوئی صداقت نہیں،سعودی سفارتخانہ

پاکستان کو حج کی اجازت دینے کے طاہر اشرفی کے اعلان میں کوئی صداقت نہیں،سعودی سفارتخانہ

اسلام آباد (آئی پی ایس ) سعودی عرب کے سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو حج کی اجازت دینے کے مولانا طاہر اشرفی کے ا علان میں کوئی صداقت نہیں ۔سعودی سفارتخانے کے ترجمان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ ابھی تک یہ تمام تجاویز زیر غور ہیں تاہم ابھی تک اس قسم کو ئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا جائیگا اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا جائیگا ۔یادرہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی کی جانب سے حج کے حوالے سعودی عرب کی طرف سے اجازت دینے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔