Monday, February 2, 2026
ہومتازہ ترینشاہدرہ کے قریب اسکول بس کھائی میں جاگری،طالبہ جاں بحق، متعدد زخمی

شاہدرہ کے قریب اسکول بس کھائی میں جاگری،طالبہ جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد کے تفریحی مقام شاہدرہ میں اسکول وین کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 17سالہ طالبہ جاں بحق جب کہ متعدد طلبا زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قریبی علاقے شاہدرہ میں اسکول بس کھائی میں گر گئی، حادثے میں ایک بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق شاہدرہ میں شیخوپورہ سے آئی اسکول کے بچوں کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔پکنک کے لیے آئے بچوں کی تعداد 39 کے قریب ہے، حادثے میں 15 بچے زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ڈرائیور پہاڑی کے پاس گاڑی اسٹارٹ کر کے سائیڈ پر کھڑا تھا کہ گاڑی آگے چل پڑی اور کھائی سے نیچے جا گری۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔