اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں تقرر و تبادلے، گریڈ 20 کے افسر و ڈائریکٹر ایڈمن ساجد اکرم چوہدری کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر اے ایم ایل، سی آئی ڈبلیو و ڈائریکٹر سی ایم ایس ایف آئی اے ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے انکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ساجد اکرم چوہدری اس تعیناتی سے قبل کیمپ آفس لاہور میں بطور ڈائریکٹر ایڈمن کورڈ نارتھ خدمات سے انجام دے رہے تھے۔

