Sunday, May 24, 2026
ہومکامرسمہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر دوبارہ بجلی بم گرانے کی تیاری

مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر دوبارہ بجلی بم گرانے کی تیاری

کراچی(نیوزڈیسک)مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ اکتوبر 2023 کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔