ہومپاکستانسی ڈی اے، ایم سی آئی کا شہراقتدار کے کرکٹ گراؤنڈز کی تزئین و آرائش کا آغاز ،ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ سی ڈی اے،ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن ایم سی آئی کاکرکٹ گراؤنڈز کا دورہ

سی ڈی اے، ایم سی آئی کا شہراقتدار کے کرکٹ گراؤنڈز کی تزئین و آرائش کا آغاز ،ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ سی ڈی اے،ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن ایم سی آئی کاکرکٹ گراؤنڈز کا دورہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ سی ڈی اے، ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن، ایم سی آئی اور محکمہ اسپورٹس، کلچر و سیاحت، ایم سی آئی پر مشتمل ٹیم نے ایم سی آئی کے دائرہ اختیار میں کرکٹ گراؤنڈز کا دورہ کیا اور ان میں موجود کھیلوں کی سہولیات کی بحالی، مرمت اور بہتری کے حوالے سے جائزہ لیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود کرکٹ کے میدانوں میں سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں بحالی اور تزئین و آرائش کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس ضمن میں انوائرمنٹ ونگ، سی ڈی اے ہارٹی کلچر و دیگر کام فوری عمل میں لائے گا تاکہ قلیل عرصہ میں وفاقی دارالحکومت میں کھیلوں کی سہولیات کی بحالی کو ممکن بنایا جا سکے اور شہریوں کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔