Wednesday, March 18, 2026
ہومبریکنگ نیوزحکومت نے 252 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز نیلامی میں فروخت کردیے

حکومت نے 252 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز نیلامی میں فروخت کردیے

کراچی(سب نیوز) حکومت نے 252 ارب روپے مالیت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزکی نیلامی کردی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے 252 ارب مالیت کے پی آئی بیز نیلامی میں فروخت کیے ہیں جن میں 3، 5 اور 10 سال کے پیپر کی فروخت شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے تین سال کے 139 ارب مالیت کے پی آئی بیز فروخت کیے ہیں، تین سال کے پی آئی بیز کی کٹ آف ایلڈ 180 بیسسز پوائنٹس کم ہوکر 17.39 فیصد رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی میں 46 ارب روپے مالیت کے 5 سال کے پی آئی بیز فروخت کیے گئے، 5 سال والے پی آئی بیز کی کٹ آف ایلڈ 100 بیسسز پوائنٹس کم ہوکر 15.95 فیصد رہی۔

اس کے علاوہ حکومت نے 10 سال کے 66 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز فروخت کیے ہیں، 10 سال والے پی آئی بیز کی کٹ آف ایلڈ 15 بیسسز پوائنٹس کمی سے 15.1 فیصد رہی جب کہ 15، 20 اور 30 سال والے بانڈ کی خریداری کی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔