اسلام آباد(سب نیوز) نیب کے یکے بعد دیگرے جعلی اہلکار سامنے آنے کا سلسلہ جاری ،چکوال کے بعد پشاور میں بھی جعلی نیب اہلکار سامنے آگیا ،نیب پشاور کو جعلی اہلکار سامنے آنے کی شکایات موصول ہوئی،تفصیلات کے مطابق پشاور میں مختلف اشخاص کو مختلف نمبروں سے کالز موصول ہوئیں،ترجمان نیب کے مطابق کالز کرنے والے افراد خود کو نیب کے اعلی افسران ظاہر کر رہے ہیں، جعلی نیب اہلکار شہریوں سے رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں، رقم کا مطالبہ کرنے والی ایسی تمام کالیں جعلی اور فراڈ پر مبنی ہیں، ادارے اور انتظامیہ کو بدنام کرنے کی ایک منظم مہم کا حصہ ہے۔ نیب افسران کسی بھی فرد سے براہ راست رابطہ نہیں کرتے، جعل سازوں کے خلاف سائبر کرائم ونگ، ایف آئی اے اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کو آگاہ کر دیا۔
نیب کے یکے بعد دیگرے جعلی اہلکار سامنے آنے کا سلسلہ جاری،ادارے کا انتباہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔