اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کارروائی،اربوں کے فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم غلام سرور نے سی ڈی اے کے افسران کی ملی بھگت سے ایک ارب روپے کا فراڈ کیا،
ملزم سادہ لوح سی ڈی اے متاثرین کی رقوم سی ڈی اے کے افسران کی مدد سے ہڑپ کرتا رہا
ملزم کو بلیو ایریا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا،
ملزم نے H-16 اور I-17 کے متاثرین کے اربوں روپے خوردبرد کئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم غلام سرور گوندل کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے شواہد حاصل کر لیے گئے
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، دورانِ تفتیش ملزمان کے فراڈ سے متعلق مزید انکشافات متوقع ہے۔
ایف آئی اے اسلام آبادزون کی بڑی کارروائی،اربوں کے فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔