لاہور(سب نیوز)احتساب عدالت نے شہباز شریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر مزید معاونت مانگ لی۔
عدالت نے سپریم کورٹ فیصلے کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے،وکیل ملزمان نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پیش کر دیتے ہیں اسے معاملہ کلیئر ہو جائے گا۔
نیب وکیل نے کہاکہ یہ کیس میرٹ پر سنا گیا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ اس کیس پر اثرانداز نہیں ہوتا۔
جج احتساب عدالت نے کہاکہ ہم سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں،عدالت نے شہبازشریف ودیگر کی بریت کی درخواستوں پر مزید معاونت مانگ لی۔
عدالت نے سپریم کورٹ فیصلے کی کاپی پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔
