ہومتازہ ترینٹیم متحد ہے کوئی لڑائی نہیں ہوئی،کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں: ذکا اشرف

ٹیم متحد ہے کوئی لڑائی نہیں ہوئی،کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں: ذکا اشرف

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہیکہ قومی کرکٹ ٹیم متحد ہیکوئی لڑائی نہیں ہوئی،کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں۔ بہاولپور میں میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈکپ کے دوران بھارت گئے تھے، ٹیم متحد ہے اور کھلاڑیوں میں کوئی اختلاف نہیں، دعا ہیکہ ٹیم کامیاب ہو ، ورلڈکپ میں کارکردگی کے حوالے سے ٹیم اور قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ ٹیکنیکل کمیٹی کریگی۔ ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپنر نے کمال کی کارکردگی دکھائی ہے، ہمارے کرکٹرز کو بہت کم پیسے ملتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے انضمام الحق کو بلایا لیکن انہوں نے آنے سے پہلے ہی استعفی دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ تجویز ہے کہ پی ایس ایل کے علاوہ کسی ایک لیگ میں کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔