ہومپاکستانگورنرپنجاب کافلسطینی عوام کیلئے100ملین روپے کی امداد کا اعلان

گورنرپنجاب کافلسطینی عوام کیلئے100ملین روپے کی امداد کا اعلان

لاہور(آئی پی ایس)گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے فلسطینی عوام کے لیے 100ملین روپے کی امداد کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب سے بزنس کمیونٹی اور دیگر وفود نے ملاقات کی اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے فلسطینی عوام کیلئے 100ملین روپے کی امداد کا اعلان کیا اور کہا کہ فلسطینی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، بزنس کمیونٹی کے تعاون سے فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک متحد ہوجائیں تو فلسطین اور کشمیر کو آزاد ہونے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، یہ وقت اسلامی ممالک کے ذاتی مفادات کے تحفظ کا نہیں ہے۔گورنر نے کہا کہ یہ وقت فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے، وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر فلسطینیوں کامقدمہ لڑیں گے، 21مئی کو حکومت یوم یکجہتی فلسطین منائے گی۔چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر مظالم میں ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔