Monday, June 22, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزایران کا اسرائیلی ڈرون حملہ ناکام بنانےاور 3 جاسوس گرفتارکرنے کا دعویٰ

ایران کا اسرائیلی ڈرون حملہ ناکام بنانےاور 3 جاسوس گرفتارکرنے کا دعویٰ

تہران(نیوزڈیسک)ایران نے افغانستان کی سرحد کے قریب سے 3 اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق 3 گرفتار اسرائیلی جاسوس ایران کے مشرقی حصے میں ڈرون حملہ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ ایران کی انٹیلیجنس منسٹری نے افغانستان کی طالبان حکومت کے تعاون سے اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتارکیا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے تینوں ایجنٹس کے پاس ایران کی شہریت تھی۔ اسرائیلی جاسوسوں کو ایران اور افغانستان کے درمیان واقع پہاڑی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار اسرائیلی جاسوسوں کو جلد طالبان حکومت کے حوالے کیا جائیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔