Monday, June 22, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزاداروں کیخلاف مہم؛ پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کے بھائی پر مقدمہ درج

اداروں کیخلاف مہم؛ پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کے بھائی پر مقدمہ درج

صوابی(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کے بھائی پر اداروں کے خلاف مہم چلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کے خلاف مقدمہ تھانہ صوابی میں درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق عدنان خان نے اپنے بھائی اسدقیصر کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداروں کےخلاف مہم شروع کردی تھی۔
عدنان خان کےخلاف مقدمہ صوابی کے رہائشی آفتاب علی نے درج کرایا ہے، جس میں 4دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق عدنان خان اداروں کےخلاف نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں۔ سرکاری اداروں کو اپنی ڈیوٹی ادا کرنے سے منع کررہے ہیں جس سے عالمی سطح پر پاکستانی اداروں کی بےعزتی ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو کچھ روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔