Monday, June 22, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانضمنی بلدیات انتخابات میں کامیابی پر آصف زرداری کا اظہارِ تشکر

ضمنی بلدیات انتخابات میں کامیابی پر آصف زرداری کا اظہارِ تشکر

کراچی (نیوزڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں جیت پر عوام سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے دل کراچی نے بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللّٰہ مراد کی کامیابی اہلِ کراچی کا مخالفین کے لیے خاص پیغام ہے۔
آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بے نظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کر دے۔
سابق صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔