ہومپاکستانرنگ روڈ سکینڈل، غلام سرور خان کے پریس کانفرنس کرنے پر وزیر اعظم خفا، جب آپ کا نام نہیں تھا تو پریس کانفرنس کیوں کی؟، عمران خان کاغلام سرور خان سے استفسار

رنگ روڈ سکینڈل، غلام سرور خان کے پریس کانفرنس کرنے پر وزیر اعظم خفا، جب آپ کا نام نہیں تھا تو پریس کانفرنس کیوں کی؟، عمران خان کاغلام سرور خان سے استفسار

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی شکایت ملی تو ہم نے خود انکوائری کا آغاز کیا، اگر ہم نہ روکتے تو بڑا سکینڈل ہوتا۔ غلام سرور خان سے استفسار کیا کہ جب آپ کا نام نہیں تھا تو پریس کانفرنس کیوں کی؟

وزیراعظم عمران خان نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر بات کرتے ہوئے کہی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ میرا نام سوشل میڈیا پر چل رہا تھا، اس لیے وضاحت دینا ضروری سمجھا۔
غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میرے خلاف سازش کی ہے۔ پنجاب حکومت کی تحقیقات اور ٹی او آرز میرے خلاف ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ابھی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ آئی ہے، تحقیقات ہونا باقی ہے، آپ کا نام فیکٹ فائندنگ رپورٹ میں نہیں ہے، اطمینان رکھیں، میں معاملے کی خود انکوائری کر رہا ہوں۔
کابینہ اجلاس میں شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھائی جائے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔