ہومتازہ تریندہشتگرد اسرائیل نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبورکر لیں: ترک صدر

دہشتگرد اسرائیل نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبورکر لیں: ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی اسرائیل کے فلسطین پر وحشیانہ حملوں کے بعد خطے میں امن کے لیے کوئی بھی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے فلسطین کے معاملے بین الاقوامی برادری کی بیحسی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی دہشتگردریاست نیانسانیت سوزی کی تمام حدیں عبورکر لی ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی حفاظت پوری انسانیت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے بہیمانہ حملوں پر سیاسی مفادات کی وجہ سے آنکھ بند کی گئی لیکن ہم فلسطینوں پر ہونے والے اسرائیلی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، اسرائیل کی حمایت کرنے والیجان لیں ایک دن ان کے ساتھ بھی ایساہو سکتاہے۔ گزشتہ روز بھی ترک صدر نے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کوشش کر رہے ہیں کہ عالمی برادری اسرائیل کو سبق سکھائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔