ہومپاکستانچند سابق بابوئوں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں،فواد چوہدری

چند سابق بابوئوں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں،فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ چند سابق بابوئوں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں،تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں خصوصا مزدوروں کے ساتھ ہرحال میں کھڑی ہوگی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے ،عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں یہ عموعی شکایت ہے اور سفارتخانے بھی اس سے مبرا نہیں۔کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں۔ لیکن سابقہ ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جاتا تھا اس پر داستانیں لکھی جا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے انہوں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا اور آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔