نئی دہلی (آئی پی ایس ) بھارتی لیگ اسپنر پیوش پرومود چاولہ کے والد کورونا سے چل بسے۔وہ گذشتہ 10 دن سے نئی دہلی میں زیر علاج تھے ۔ پیوش چاولہ نے اپنے والد کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پر پوسٹ کی۔پیوش چاولہ 2014 میں آئی پی ایل کی ٹائٹل جیتنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں، ممبئی انڈینز نے آئی پی ایل 2021 کے لیے فروری کی نیلامی میں خریدا تھا۔32 سالہ لیگ اسپنر ہندوستان کے 2011 ورلڈ کپ جیتنے والے اسکواڈ کا بھی حصہ تھے، تاہم اس نے 2012 کے بعد سے اب تک کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔گزشتہ روز راجستھان رائلس کے تیزگیندباز چیتن سکاریہ کے والد کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا ہے، وہ کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے گجرات کے بھاونگر کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
بھارتی اسپنر پیوش چاولہ کے والد کورونا سے چل بسے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
