ہومپاکستانشہریوں کیلئے تحفہ ،پاکستان ریلوے نے عید پر اسپشل ٹرینیں چلانا شروع کردیں

شہریوں کیلئے تحفہ ،پاکستان ریلوے نے عید پر اسپشل ٹرینیں چلانا شروع کردیں

پشاور(آئی پی ایس )پشاور سے عید اسپیشل ٹرینیں چلنا شروع ہوگئیں، جو عید میں بھی چلتی رہیں گی۔پاکستان ریلوے نے شہریوں کیلئے تحفہ دے دیا،عیدپر اسپیشل ٹرینیں چلانا شروع کردیں،اسپیشل ٹرینیں پورے ہفتے صبح9 بجے پشاورسے براستہ نوشہرہ،جہانگیرہ،اٹک اورحسن ابدال سے ہوتے ہوئے راولپنڈی پہنچے گی۔دوسرے صوبوں سے ملازمت کیلئے آئے مسافراسپیشل ٹرین میں اپنے پیاروں کے ساتھ عیدمنانے روانہ ہوگئے،مسافروں کا کہنا تھا کہ اڈے بندہونے کی وجہ سے مسائل پیش آئے۔ اسٹیشنوں اورٹرینوں میں ایس اوپیزپرعملدرآمدکرانے کیلئے پولیس بھی تعینات کردی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔