اسلام آباد(سب نیوز)اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آج 71 ویں سالگرہ ہے، اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سابق کپتان کی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
عمران خان کی وجہ شہرت سیاست سے زیادہ کرکٹ ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے کریئر کے حوالے سے مختصر پوسٹ کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق کپتان نے 88 ٹیسٹ میچز میں آل راونڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 ہزار 807 رنز بنائے اور اس کے ساتھ 362 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان کے ون ڈے کریئر کے حوالے سے بتایا کہ عمران خان نے 175 ایک روزہ میچز میں 3 ہزار 709 رنز بنارکھے ہیں جب کہ 182 وکٹیں بھی حاصل کیں، جب کہ 1992 کی فاتح پاکستانی ٹیم کے وہ کپتان بھی تھے۔ اور وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہال آف فیم میں بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے آفیشل اکاونٹ پر بھی وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ کی پوسٹیں کی جارہی ہیں، جن میں ایک پوسٹ گزشتہ برس کی ہے، جب چیئرمین پی ٹی آئی لاہور زمان پارک میں اپنی سالگرہ کیا کیک کاٹ کر اپنے چاہنے والوں کی دلجوئی کررہے ہیں۔ایک تازہ ترین پوسٹ میں پی ٹی آئی کے متوالے نے لکھا کہ ’’قیدی نمبر804 کو سالگرہ مبارک ہو۔
واضح رہے کہ عمران خان نیازی 05 اکتوبر 1952ء کولاہورمیں اکرام اللہ خان نیازی کے گھر پیدا ہوئے، وہ 4 بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں۔

