ہومپاکستانحکومت کا کامیاب کسان پروگرام کا اعلان

حکومت کا کامیاب کسان پروگرام کا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس)حکومت نے کامیاب کسان پروگرام لانے کافیصلہ کرلیا ،اس حوالے سے وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو 20لاکھ روپے تک قرض دیا جائیگا، کامیاب جوان کے تحت قرضوں کی تقسیم کا عمل تیزکررہے ہیں، تاحال 10ہزار نوجوانوں کوکامیاب جوان پروگرام میں قرض دیا گیا،شوکت ترین کا کہنا تھا کہ تعداد آئندہ 3 سال تک لاکھوں میں ہونی چاہیے، نچلی سطح تک ترقی کیلئے منصوبہ انقلابی حیثیت رکھتا ہے، نچلی سطح تک لوگوں کو روزگار کیلئے بااختیار بنائیں گے،وزیرخزانہ نے کہا کہ چاہتے ہیں لوگ خودبھی کاروبار اورساتھ میں لوگوں کی بھی مددکریں، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے جا رہے ہیں فوری اثر نظر آئیگا، لاکھوں کی تعداد میں قرض دیں گے تو ترقی کا عمل تیز ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔